URDU, Anjuman Taraqqi-e-Urdu - Karachi

اردو

Anjuman Taraqqi-e-Urdu Pakistan
ISSN (print): 2519-6332
ISSN (online): 2708-1915

Introduction

URDU is published under the auspices of Anjuman Taraqqi-e-Urdu Pakistan, an organization founded in 1903. The journal was launched in 1921 as a quarterly research periodical by Baba-e-Urdu Moulvi Abdul Haq. Following the creation of Pakistan, its publication resumed from Karachi in 1950. Although unforeseen circumstances led to irregularities in its frequency for a period, consistent publication was restored in 2016.

In 2018, the Higher Education Commission (HEC) of Pakistan formally recognized the journal in the 'Z' category. Subsequently, in 2020, the 'Z' category was abolished and URDU was included in the 'Y' category. The journal is indexed by the Centre for Indexing (International Islamic University, Islamabad).

Historically, the editorial board has featured distinguished scholars such as Pir Hussamuddin Rashidi, Mushfiq Khwaja, Dr. Jamil Jalibi, and Dr. Aslam Farrukhi. Currently, the journal is edited by Dr. Zulqarnain Ahmed Shadab Ehsani.

’’اردو‘‘ انجمن ترقیٔ اردو پاکستان کے زیرِ اہتمام شائع ہوتا ہے، جو کہ ۱۹۰۳ء میں قائم شدہ ایک ادارہ ہے۔ اس جریدے کا اجرا ۱۹۲۱ء میں باباے اردو مولوی عبدالحق نے بطور سہ ماہی تحقیقی مجلّہ کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد، ۱۹۵۰ء میں کراچی سے اس کی اشاعت کا دوبارہ آغاز ہوا۔ اگرچہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایک عرصے تک اس کی اشاعت میں باقاعدگی نہیں رہی، تاہم ۲۰۱۶ء سے اس کی مستقل اشاعت کو بحال کر دیا گیا۔

۲۰۱۸ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان نے باقاعدہ طور پر اس جریدے کو ’زیڈ‘ (Z) کیٹیگری میں تسلیم کیا۔ بعد ازاں ۲۰۲۰ء میں ’زیڈ‘ کیٹیگری ختم کردی گئی اور ’’اردو‘‘ کو ’وائی‘ (Y) کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا۔  اس جریدے کی انڈیکسنگ (اشاریہ سازی) مرکزِ اشاریہ سازی (بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد) کے تحت کی جاتی ہے۔

 

تاریخی طور پر، اس کے ادارتی بورڈ میں پیر حسام الدین راشدی، مشفق خواجہ، ڈاکٹر جمیل جالبی اور ڈاکٹر اسلم فرّخی جیسے ممتاز محققین اور ادبا شامل رہے ہیں۔ موجودہ دور میں اس جریدے کی ادارت کے فرائض ڈاکٹر ذوالقرنین احمد شاداب احسانی انجام دے رہے ہیں۔